|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2018

نوشکی: گلنگور چیک پوسٹ پر دبئی صدر اور محتدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی ایڈوانس شکاری پارٹی کو روک لیا گیا ۔

نوشکی انتظامیہ کے مطابق شکاری پارٹی 4 چھوٹی اور ایک بڑی گاڑی پر مشتمل تھی حکومت بلو چستان کی طرف سے این او سی جاری نہیں کی گئی تھی شکاری پارٹی کو گلنگور چیک پوسٹ دن دوپہر سے رات گئے تک روک لیا گیا بعد میں صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کی دستاویزی اجازت نامہ پر شکاری پارٹی کو این او سی جاری کر دی ۔

جس پر نوشکی انتظامیہ کی نگرانی میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایڈوانس پارٹی کو ضلع نوشکی سے ضلع چاغی کی حدود تک۔لے جایا گیا کانوائے کو اے سی۔نوشکی تحصیلدار نوشکی نے اسکوڈ کیا شکاری پارٹی نوکنڈی جانا چاہتا تھا۔