|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2018

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے خاران اوربالخصوص لجے کے عوام کی خدمت کی ہے لوگوں کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے سیلابی کٹاؤ سے بچانے کیلئے زمینداروں کو حفاظتی بند دیئے گئے ہیں تاکہ انکی زمینات کا اضافہ ہو ،صحت تعلیم کے شعبے میں ہماری جماعت کے کام پورے ضلع میں نمایاں ہیں ۔

یہ بات انہوں نے لجے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی عوامی اجتماع سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر محمد اشرف قمبرانی ایڈووکیٹ، حاجی ظہیراحمد،بی ایس او پجار کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری آصف بلوچ ، نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میرحمزہ قمبرانی ،مرکزی کونسلر حاجی رشید احمدعیسیٰ زئی ،جہانگیر عادل ،ضلاح الدین ساسولی ، رحیم الدین ساسولی ، سید مقبول شاہ نے بھی خطاب کیا ۔

ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ مصنوعی پارٹی اور مصنوعی قیادت ملک کے شدید معاشی بحران کا سبب ہے مالیاتی اداروں سے قرضہ نہ لینے کے عزم اور ارادہ ماضی کاقصہ بن گیاہے اور اب مالیاتی اداروں سے انکی شرائط پر قرضہ لیکر عوام کی مشکلات اور مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی ملازمتیں اور گھرتعمیر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اب عوام کو مرغی پالنے اورانڈے بیچنے کی ترغیب دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو فیڈرل پی ایس ڈی پی میں کبھی بھی ترجیح نہیں دی گئی ہے اور موجودہ فیڈرل پی ایس ڈی پی نہیں جن منصوبوں کو حذف کیا گیا ہے ۔

اسکے اثرات سی پیک پر بھی پڑیں گے اچھے انفراسٹرکچراور مواصلات سے ہی موثر رابطہ اور معاشی ترقی رسدو آمد کا اچھا سلسلہ قائم ہوسکتا ہے اجتماع میں نیشنل پارٹی میں سینکڑوں لوگوں نے شمولیت کی اور یونٹ تشکیل دیا گیا یونٹ سیکرٹری دینار خان جبکہ جونیئر یونٹ سیکرٹری محمد اکبر منتخب ہوئے