|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2018

کوئٹہ +خضدار : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چیف آف جھلاوان اورسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کی واحد جماعت ہے کہ غریب عوام کا بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔

بلدیاتی انتخابات میں خدمت اور کارگردگی کے بنیاد پر کلین سویپ کرینگے عوام سے جھوٹ اور منافقت کے سیاست دانوں نے احساس پیدا کیا ہے مزید کسی کے سبز باغ دکھانے میں نہیں ائینگے اور اپنا قیمتی ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں استعمال کرینگے کارکنان اور عہدیداران بلدیاتی انتخابا ت کے لئے تیاریاں شروع کریں ضلع سطح سے لیکر مقامی سطح تکورکرز بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرنے کے لئے وارڈ سے لیکر ضلع تک کام کرنا ہو گا ۔

یہ بات انہوں نے میر عبدالرحمان زہری ، عبداللہ زہری ،وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ اور جمعہ خان شکرانی سے ٹیلیفون گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں کے کارگردگی سے مایوس ہوچکے ہیں اور جھوٹے وعدے کرنے والوں کو خوب جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لئے اصل سرمایہ صرف اور صرف کارکنان ہے تو کارکنان اپنا کردار فعال بنا ئیں۔ اس بار کونسلر سے لے کر ناظمین، چیئرمین اور وائس چیئرمین اور میئر شپ تک جائیں گے اور باقاعدہ پورے پینل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ 

نواب ثناء اللہ خان نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں جو نتیجہ آیا ہے، اس کے بعد بلدیاتی کا نتیجہ سب کو حیران کر دے گا۔ ملک قوم کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لینے کی تیاری شروع کردیں اور ڈسپلے سینٹرز میں 31 دسمبر تک ووٹرز کے اندراج پر خصوصی توجہ دیا جائے تاکہ ووٹرز کو مشکلات کا سامنا نہ ہو پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں۔