|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2018

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں ڈاکٹر کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کی پیش رفت اور اب تک کئے گئے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا جائے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی با حفاظت بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

وزیراعلیٰ نے شہر کی سیکورٹی میں اضافہ کر کے اسپتا لوں ڈاکٹروں اور عام شہر یوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کی ہدایت بھی کی ہے۔