گوادر: محکمہ فشریز بلوچستان اور میری ٹائم سیکورٹی کا ٹر الرمافیا کے خلاف آپریشن جاری مزید 6ٹرالر گجہ جال و مچھلی سمیت گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سخت ہدایت کے پیش نظر محکمہ فشریز اور میری ٹائم سیکورٹی نے گزشتہ تین روز سے بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور مزید 5ٹرالرز فورسپٹ ہنگول جبکہ ایک گڈانی کے گہرے سمندر سے دھرلیا گیا ڈائریکٹرجنرل فشریز بالاچ عزیز نے ٹرالر مافیا کو سختی سے تنبہیہ کی ہے کہ وہ بلوچستان کی سمندری حدود میں آنے سے گریز کریں ۔
بصورت دیگر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے قید اور ضبطگی کی سزائیں دی جائیگی سکریٹری فشریز ارشد حسین بگٹی ،ڈائریکٹر جنرل اور دائریکٹر میرین نے گشتی ٹیم کے اقدامات کو سراہا اور اطمہنان کا اظہار کیا جبکہ ماہی گیروں نے ٹرالر مافیا کے خلاف جاری آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے ۔
یاد رہے کے گزشتہ دو دنوں سے ٹرالرمافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور اب تک 16ٹرالرز کو تحویل میں لے کر مچھلیاں نیلام اور مقدمات درج کردی گئی ہیں ۔
گوادر، ٹرالر مافیا کیخلاف آپریشن جاری
وقتِ اشاعت : December 17 – 2018