|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2018

کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خشک سردی کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے لگی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا شہر میں گیس غائب ہے شہریوں نے توانائی کے حصول کے لئے لکڑی اور سلنڈروں کا استعمال شروع کیا تو منافع خوروں نے قیمتیں بھی بڑھا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں، زیارت، کان مہترزئی، رود ملازئی، خانوزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، قلات اور مستونگ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

خشک سردی کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے لگے بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 اور قلات میں منفی 5 تک پہنچ گیا،سردی بڑھتے ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں گیس غائب ہو گئی کھانا پکانے سمیت روز مرہ کے معمولات متاثر ہوئے توشہریوں نے لکڑی اور گیس سلنڈروں کا استعمال شروع کر دیا۔

طلب بڑھتے ہی سلنڈروں کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا دکاندار کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے کمی کا اعلان کرکے قیمتوں میں اضافہ کر دیامحکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی پڑنے کی پیشنگوئی کی ۔


سبی،بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سبی کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے بابر کچھ کے قریب جھالڑی کے مقام پر ایف سی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سڑک کی کلیئر نس میں مصروف تھے اس دوران نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر اہلکار کے پاؤں آنے سے دھماکا ہوا۔ 

دھماکے کے نتیجے میں بی ڈی ٹیم کا اہلکار محمد خان شہید ہوگئے۔ ان کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔