نوکنڈی: سیندک و ریکودک میگاگولڈ پروجیکٹ کے باوجود تحصیل نوکنڈی کیلوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چاغی کو اللہ رب العزت نے قدرتی معدنیات سے بھرپورنوازہ ہے مگرتحصیل نوکنڈی کے لوگ وہی پترکے زمانے کی زندگی بسرکرنے پرمجبورہوچکے ہیں ۔
کلی مینگل آبادی میں کوئی برقی سہولت نہیں ہے لوگ شمسی کے ذریعے بجلی استعمال کرتے ہیں ٹیک اسی طرح کلی حسن آبادمیں بجلی کے کمبے نہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنے مددآپ کے تحت بھانسوں کے زریعے بجلی کے کنیکشن لگائے ہوئے ہیں اور ایک بھانس پر سو سے زیادہ تاریں لٹکے ہوئے ہیں جوکسی بھی وقت بڑی حادثے کاسبب بن سکتی ہے مگر متعلقہ حکام خواب خرگوش میں مبتلاہیشہر کے مختلف لنگ روڈ بری طرح ٹھوٹ پوٹ کاشکار ہے جوناقابل سفر ہے۔
اہلیان نوکنڈی نے ایم پی اے چاغی ایم این اے رخشان ڈوژن اور بلخصوص چیرمین سینٹ حاجی صادق سنجرانی سے مطالبہ کیاکہ وہ تحصیل نوکنڈی میں بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ یہاں کے باسی سکھ کا سانس لے سکیں۔
نوکنڈی، سونا اور چاندی اگلنے والے سیندک کے باسی بنیادی سہولیات سے محروم
وقتِ اشاعت : December 24 – 2018