|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2018

کوئٹہ: صوبائی اسمبلی کے کانفرنس ہال میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے لیئے گئے امتحانات اور کوئسچن پیپر پیچیدگیوں اور طریقہ کار پر غور و خوض کرنے کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

گزشہ روز بلوچستان اسمبلی کے فلور سے رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ کی جانب سے بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے کیئے گئے سوالوں کے جوابات کیلئے چیئرمین بی پی ایس سی مہتا کہلاشناتھ کوہلی اور سیکرٹری رخسانہ اشرف کو طلب کیا گیا۔ میٹنگ میں قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، اراکین اسمبلی سید احسان شاہ، نصراللہ زیرے، ایڈووکیٹ زینت شاہوانی شریک تھے ۔

میٹنگ میں چیئرمین بی پی ایس سی سے کہا کہ ادارے کے زیر نگرانی مرتب کیئے گئے کوئسچن پیپرز میں الفاظ کی غلطیوں سے ادارے کی ساک متاثر ہو رہی ہے ایسی غلطیاں بلوچی، براہوی، پشتو اور دیگر مادری زبانوں کے پیپرز میں بارہا دوہرائے گئے ہیں۔

قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل نے چیئر مین بی پی ایس سی سے استفسار کیا کہ گریجویشن لیول کے آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے پیپرز کو اتنا مشکل اور پیچیدہ کیوں بنایا جاتا ہے جس کے جواب میں چیئرمین کیلاش ناتھ کوہلی نے کہا کہ 10 ہزار یا اس سے بھی زیادہ اسامیوں کو پر کرنے کے لئے پیپرز مشکل بنایا جاتا ہے تاکہ ذہین اور قابل ترین لوگوں کو صوبہ اور عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا جاسکے ۔

انہوں نے میٹنگ میں شریک ارکان اسمبلی سے کہا کہ آئندہ پیپر مرتب کرتے وقت غلطیوں کو دور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کسی لفظ یا الفاظ کی غلطی پر امتحانی ہال میں موجود اساتذہ امیدواروں کے لئے اس کی تصیح کرتے ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ کمیشن کے امتحانات کا طریقہ انتہائی پیشہ وارانہ ہوتا ہے جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔، انہوں نے ارکان اسمبلی سے گزارش کی کہ وہ بذات خود ایوب اسٹیڈیم کے احاطہ میں عارضی طور پر قائم امتحانی مراکز میں آکر امتحانی عمل کا معائنہ کر سکتے ہیں۔

اراکین اسمبلی نے میٹنگ کے دوران متنبہ کیا کہ امتحانی عمل اور میرٹ پر کسی بھی قسم کی غفلت اور تساہلی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہی نوجوانوں طلباء کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

سیکرٹری بی پی ایس سی نے ارکان صوبائی اسمبلی کو ادارے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ جس پر قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور دیگر ارکان نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔