|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2019

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

 نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے اور اس کا باضابطہ  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا نے ہدایت جاری کی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کریں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی  نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، تاہم فیصلے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین، ائف لائن اور زرعی صارفین اور کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔