|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2019

کوئٹہ: سول اسپتال کوئٹہ کے مزید 21ملازمین کو غیر حاضری پر ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہیں نہیں دے سکتے۔

برطرف کئے گئے ملازمین کا تعلق درجہ چہارم سے ہے جو نائب قاصد ، سیکورٹی گارڈ، خاکروب، آیا، ڈرائیور ، ڈارک روم اسسٹنٹ ، سٹور کیپر اور وارڈ بوائے کے عہدوں پر مختلف شعبوں میں تعینات تھے مگر ایک عرصے سے مسلسل غیر حاضر تھے۔ 

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ جو نوٹسز کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے تمام غیر حاضر افسران و اہلکاران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور گھر بیٹھے تنخواہیں نہیں دیں گے۔ہر کسی کو اپنے فرائض سرانجام دینے ہونگے ۔

برطرف کئے گئے ملازمین میں بیریئر عبدالفتح، نائب قادر محمد حمزہ، سیکورٹی گارڈ عبدالحکیم، سیکورٹی گارڈ محمد نعمان، نائب قاصد عبدالباسط، نائب قاصد رضا علی ، خاکروب احمد خان، کلینر منیر احمد، آیا منظور احمد، ڈرائیور عمران خان، آیا زربخت، خاکروب محمد افضل، خاکروب سیمہ بی بی، آیا یاسمین عبید، خاکروب سونیتا، خاکروب شوکت علی، ڈار روم اسسٹنٹ محمد ضان، سٹور کیپر عبدالمجید، وارڈ بوائے عطاء اللہ، نائب قاصد عبدالخالق اورسیکورٹی گارڈ شبیر احمدشامل ہیں۔ یاد رہے کہ سول اسپتال میں گزشتہ روز بھی سات سٹاف نرسز سمیت نو غیر حاضر ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا تھا۔