۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقہ بسیمہ میں دستی بم پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ایک بچی زخمی ہوگی سیکورٹی فورسز کی قلعہ سیف اللہ اور کوہلو میں کارروائیاں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد۔ 

لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے ناگ کی کلی بہرام میں کچھ بچے پہاڑ پر کھیل رہے تھے کہ انہیں ایک دستی بم ملابچوں نے دستی بم کو توڑنے کی کوشش کی جس پر بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں تین بچے عمیر،احسن اور اسما موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی لال بی بی زخمی ہوگئی زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے خضدار منتقل کردیا گیا ۔

لیویز کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمر سات سے دس سال ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ردالفساد آپریشن کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ اور کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔