|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2019

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسکو سیاسی بنیادوں پر حل ہونا چاہئے سب سے پہلے بلوچ لاپتہ افراد کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

سابقہ حکومتوں نے بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے موجودہ حکومت صوبے کے مسائل اور دیگر اہم معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہم بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے بی این پی کے موقف کی تائید کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل سے ملتان میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال،سیاسی اور لاپتہ افرادکے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر میر عبدالروف مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال جوں کی توں ہیں کسی طرح بھی صوبے کے اہم اور حل طلب مسائل حل کی جانب نہیں جارہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اس وقت بلوچ مسنگ پرسنز کا مسئلہ گمبھیر صورتحال اختیار کرگیا ہے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں جبکہ روزگارکی فراہمی کیلئے ہزاروں خالی اسامیاں اعلانات کی حد تک محدود ہیں۔ 

مرکزی حکومت کی بھی کوئی خاص توجہ صوبے کے مسائل کے حل کی طرف نہیں ہے مسلم لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے اتفاق کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو سیاسی طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے،اس کیلئے سب سے پہلے بلوچ لاپتہ افراد کامسئلہ ہے اسے جتنی جلدی حل کیا جائے بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ سابقہ دورکی حکومتیوں نے بھی بلوچستان کی پسماندگی دورکرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے ۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے مسائل سمیت دیگر اہم معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے ،انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں وہ صوبے کے عوام اور خصوصا بی این پی کے موقف کی تائید کرتے رہیں گے ۔


رخشان ڈویژن میں خشک سالی کے ازالے کیلئے وفاق سے بات کی ہے، ہاشم نوتیزئی 
نوکنڈی(آئی این پی)بلوچستان کے سائل وسائل پرصوبے کواختیارات دی جائے بی این پی بلوچستان کی احساس محرومی پرقومی اسمبلی کے فلور پرآوازبلندکررہی ہے بی این پی بلوچستان میں امن وامان کی خواں ہے افغان معاجرین کی انخلا کرکے انہیں باعزت انکے وطن واپس بیج دیاجائیں ۔

ان خیالات کااظہار بی این پی (مینگل)کے سینٹرل کمیٹی کے ممبرورخشان ڈویڑن کے ایم این اے حاجی محمدہاشم نوتیزئی نے نوکنڈی میں اپنے دورے کے موقع پربازارمیں کھلی کچیری سے کیا۔

انہوں نے کہاکہ تحصیل نوکنڈی کے لیے 200 کے قریب میٹر اپروول کرائینگے اوربجلی کے کھمبوں کی پرپوزل بھی دی ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کاہرممکن ازالہ کیاجاسکیں انہوں نے کہا کہ خشک سالی اللہ پاک کی طرف سے آتی ہے مگراسکے لیے خاران سمیت دیگراضلع میں ڈیمزبنانے کے لیے وفاق سے فنڈمنظورکرائے گے ۔

انہوں نے کہا خشک سالی کی وجہ سے رخشان ڈویژن کے مالداروں کے مال مویشیوں کو بھی نقصان پہنچاہے انکے نقصانات کے ازالہ کے لیے وفاقی حکومت سے بات کی ہے پی ڈی ایم اے کی طرف سے چاغی میں جوراشن بیجھے گئے ہے انہیں منصفانہ تقسیم نہیں کیاگیابلکہ اپنے من پسند لوگوں کونوازہ گیا۔

انہوں نے کہاکہ چاغی کی امن کی فضاء کوبحال رکھنے کے لیے یہاں ایک قبائلی جرگہ بلایاجائے کلاس فورتھ اور لیویز کے سپائی کی ٹرانسفرکرنے سے امن قائم نہیں ہوتی چاغی میں امن امان کی مخدوش صورتحال ہے ضلعی انتظامیہ اس پرجلد قابوں کرکے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کریں ۔