|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2019

قلات: قلات میں گیس وبجلی لوڈشیڈنگ سمیت دیگرعوامی مسائل کے خلاف سیاسی جماعتیں سماجی رہنماں سمیت دیگر یکجاہوگئے۔مسائل حل نہ ہوئے توجلدمشترکہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے،اے پی سی کامتفقہ فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام نظریاتی کے زیراہتمام بی اینڈ آرریسٹ ہاس میں آل پارٹیز کانفرنس منعقدہوئی۔جسکی صدارت جمیعت نظریاتی کے امیرمولوی شاہ محمدنے کی۔جبکہ میرمبارک خان محمدحسنی نے ایجنڈاپیش کیا۔

کانفرنس میں جے یوآئی ن کے قاضی بشیراحمدسربازی،ڈاکٹرسراج احمدشاہوانی،قاری رحمت اللہ،مولوی محمدعلی،پی ٹی آئی کے رہنما شاہ خالدمینگل،بی اے پی کے بابل،محمدعالم،عبدالباقی،پاکستان سنی تحریک کے کامریڈنصیراحمدمحمدشہی،ٹریڈ یونین کے حافعبدالرشید،امن کونسل پارٹی کے رہنما چیئرمین یوسی ملکی میرعلی نواز حسنی،جماعت اسلامی حاجی خدابخش،بی این پی عوامی کے مختیاراحمدنیچاری،جے ٹی آئی نظریاتی کے صدرغلام صادق شیراحمدرودینی،ہوٹل یونین کے ظفرعلی مینگل سمیت سیاسی وسماجی رہنماں نے شرکت کرکے مسائل پرتفصیلی روشنی ڈالی۔اورتجاویزپیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ قلات ملک کا سردترین علاقہ ہے مگرگیس بندش کامسئلہ سات سالوں سے جاری ہے۔گیس نہیں ہے مگرلاکھوں کے بل آتے ہیں جبکہ گیس نہیں تومیٹرزبندہونے کابہانہ بناکرمیٹرزچینج کرکے صارفین پرمیٹرچارجزاوراضافی پانچ سوسے ایک ہزاریونٹ تک لاگوکرتے ہیں جسکی رقم تیس ہزارسے زیادہ ہیدوسری جانب گیس کھڈکوچہ میں چوری کے بل بھی قلات کے صارفین سے وصول کیا جارہا۔

گیس کے تمام اضافی بل معاف کئے جائیں۔جبکہ بجلی کایہ حال ہیکہ طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبارسمیت زمینداروں کونان شبینہ کامحتاج کیا ہے۔جب کہ کم وولٹیج سے برقی آلات جل رہے ہیں لوگ پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں۔گزشتہ پس شہرمیں کیسکوحکام بل جمع کرنے والوں کی بھی بجلی کنکشن کاٹ کرناجائزکئے ہیں جسکی ہم بھرپرمذمت کرتے ہیں۔پرانی بوسیدہ تاریں تبدیل کرنے کامطالبہ کیا۔

صحت کے حوالے سے کہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال میں صحت کی سہولیات فراہم کرکے ادویات کاکوٹہ بڑھاکرقلات کے لوکل پر بھرتی تمام ڈاکٹرزکوقلات میں تعینات کرکے ڈیوٹی کاپابندکیاجائے سولرسسٹم فعال کرکے وارڈزمیں بجلی گیس ہیٹرز کی سہولیات فراہم کئے جائے اورہسپتال کیلئے ایک الگ لائن بجلی فراہم کی منظوری دی جائے۔

تعلیمی حوالے سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی خاص کردیہی سکولوں میں ہیڈماسٹرزاورسائنس ٹیچرزتعینات کریں اورسہولیات دے۔قلات میں سنٹرل یاڈسٹرکٹ جیل جلدتعمیرکیاجائے۔بس اڈہ کے مسافرخانہ میں سہولیات فراہم کئے جائے،انٹرنیٹ دوسال گزرنے کے بعدبھی بحال نہ ہوا۔یہ معلومات سے دوررکھنے اورتعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔سڑکوں کی حالت زارپرتوجہ دیکرمرمت کیلئے اقدامات کئے جائے۔

بے روزگاری انتہاکوہے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔یہ لوگ اوورایج ہوگئے ہیں۔صوبے کے ہزاروں خالی آسامیوں پربھرتی کاعمل جلد شروع کیا جائے۔

سرکاری گوداموں میں پڑے لاکھوں بوریاں گندم مناسب کم ریٹ مقررکرکے مالداروں اورغریبوں کوفروخت کئے جائیجبکہ قلات میں ٹرانسفارمرزمکینکس کوڈی سی کی جانب سے این اوسی جاری کئے جائے۔پی پی ایچ آئی سمیت دیگرمحکموں کے ملازمین کومستقل کرکے ان ملازمین کی بندتنخواہیں جاری کئے جائے جس میں میونسپل کمیٹی ملازمین بھی شامل ہیں۔

اس موقع پرانہوں نے مشترکہ طورپرمسائل وتجاویزپراتفاق کرتے ہوئے حکومت، عوامی نمائندوں سمیت اعلی حکام سیبجلی وگیس سمیت دیگرتمام ترمسائل فوری حل کرنے مطالبہ کیا ہے کہ اگرمسائل فوری حل نہ کئے گئے تو شٹرڈان وپہیہ جام سمیت بھرپورتحریک چلائی جائے گی۔آئندہ کااجلاس پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام منعقدہوگا جسکی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔