|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2019

خضدار :  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ، سابق صدر سنیٹر میر حا صل خان بزنجو ، سنیٹر میر طاہر بزنجو ، سابق صوبائی وزیر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار محمد اسلم بزنجو نے اپنے مشترکہ بیان میں نیشنل پارٹی رہنما سردار زادہ عبد الحفیظ ساجدی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل ایک جمہوری قوم پرست پارٹی ہے نیشنل پارٹی کے رہنما کا قتل پوری پارٹی پر حملہ ہے جو قابل مذمت ہے ۔

ہم اس طرح کے اوچھے حرکتوں سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ ہر صورت ہم اپنے سیاسی جمہوری و قوم پرستانہ کردار ادا کریں گے نیشنل پارٹی کی حکومت نے بلوچستان سے قتل و غارت گری کا خاتمہ کیا تھا ، بد قسمتی سے موجود ہ حکومت کے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پھر سے جنم لے رہے ہیں۔