دالبندین : بلوچستان کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں پاکستان کامستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوان صدر میں خان آف چاغی میر محمدابراہیم خان سنجرانی کی قیادت میں ضلع چاغی کے نمائندہ وفد سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔
جس میں میرمحمد عاصم سنجرانی اور دیر بھی موجود تھے ضلع چاغی میں بھی میگا منصوبوں کی بدولت عوام کی تقدیر کو بدل دیا جائے گا دریں اثناء وفد کے ارکان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے صوبے کے مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے
بلوچستان کے مسئال پر سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں، عارف علوی
وقتِ اشاعت : January 10 – 2019