|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2019

کوئٹہ: ایم رؤف عطاء نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے عہدے سے استعفا دے دیا۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل کیلئے ارباب طاہر کاسی کی تعیناتی کا قوی امکان ہے۔ رؤف عطاء ایڈووکیٹ نے گورنر بلوچستان کو تحریری استعفا ارسال کردیا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ایم رؤف عطاء پندرہ مارچ دو ہزار اٹھارہکوایڈووکیٹ جنرل بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے مطالبے پر بلوچستان کی نئی حکومت ارباب طاہر کاسی کو ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرنا چاہتی ہے۔