|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2019

نوشکی: غریب کا آشیانہ جل کر خاکستر ہوا مگر فائربرگیڈ نہ پہنچ سکی نوشکی غریب آباد میں سرور نامی غریب شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے آگ کے شعلے بلندہوئے اور گھر کے سامان جلنے لگے آس پاس کے موجود ہمسایے دوڑ پڑے اور اپنی۔

مدد آپ کے تحت گھر بچانے کی جدوجہد کی لیکن انسانی محنت کام نہ آ سکی جائے وقوع سے صرف 4 منٹ کی ڈرائیو پر واقع میونسپل کمیٹی کے آفس میں فائر برگیڈ کی گاڑیاں کھڑی ہیں جو بروقت پہنچ نہ سکی یہ گاڑیاں ہمیشہ آگ لگنے والے جگہوں پر لیٹ پہنچتی ہیں مگر میونسپل کمیٹی کے چیرمین زاتی کنسٹرکشن کے کام پر ہروقت پانی پہنچاتے دیر نہیں کرتے نوشکی غریب آباد میں سرور نامی شخص اسقدر غریب ہے پورے خاندان کے لئے یہی ایک ہی کمرہ تھا جسمیں انکی۔

تمام ضرورت کی سامان بھی۔پڑی ھوئی تھی سب جل کر راک ھو چکے ہیں اور یہ غریب خاندان اسوقت اس سردی میں بے یار و مدد گار رہ گیا ہے عوامی حلقوں نے فائربرگیڈ کے عملے کی غفلت کا سخت نوٹس لینے اور فائر برگیڈ اسٹاف کو سیاسی اثرو رسوِخ سے آزاد کر کے شہر کے لئے 24 گھنٹے وقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ایم پی اے نوشکی سے مالی تعاون کی مدد کی ہے۔