|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2019

خضدار: کمشنر قلات ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی کوچ مالکان کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر روانگی کے دوران ضلعی انتظامیہ مستونگ سے وقت روانگی پرچی لیکر خضدار تک 3گھنٹے کا سفر جاری رکھیں خضدار پہنچتے ہی ضلعی انتظامیہ خضدار سے مزید 3گھنٹے کی روانگی پرچی لیکر بیلہ تک سفر جاری رکھیں مزید براں ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سے حب چوکی پل تک ٹریفک قوانین اور ٹریفک کی بڑھتی ہوئی رش کو مدنظر رکھ کر جووقت مقررکی جائے گی ۔

اس پر کوچ مالکان اور ڈرائیورز کو عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے یہ فیصلہ آئے روز تیز رفتاری کے باعث حادثات کے پیش نظر دی گئی ہے کیونکہ کراچی کوئٹہ روٹ پر آئے روز حادثات سے قیمتی انسانی جان اور مسافر کوچ مالکان کی پراپرٹی نقصان ہونے کی بناپر کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر مسافر بسوں کی ٹائمنگ چیک کی جائے گی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ٹریفک قوانین کی تحت مالکان مسافر بس ڈرائیورز پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔