کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں ہلکی برف باری اور بارش کے باعث لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں بلکہ خنکی میں بھی اضافہ ہواہے ،جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو کوئٹہ اور ملحقہ پہاڑی علاقے میں برف باری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوا ۔
تاہم یہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہا پہاڑی علاقوں میں برف باری کے اثرات تودکھائی دینے لگے تاہم سڑکوں اورمیدانی علاقوں میں برف جم نہ سکی برف باری اور بارش کے باعث اہلیان کوئٹہ کے چہرے کھل اٹھے بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے جس کے باعث لوگوں نے گرم مشروبات مچھلی ،مرغی کے گوشت کاااستعمال بھی بڑھادیاہے ۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک اور سپین کاریز میں شہر کے مقابلے میں زیادہ بارش اور برف باری ہوئی بلکہ صبح کوئٹہ کے اردگرد واقع پہاڑوں نے بھی برف باری کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ،کوئٹہ کے علاوہ زیارت ،سنجاوی ،دکی اور دیگر میں بھی برف باری اور ہلکی بارش کے باعث موسم خشک وار ہوگیاہے ۔
تاہم کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں برف باری اور بارش کے بعد بجلی کی طویل بریک ڈاؤن نے عوام کاسکون غارت کردیاہے اور لوگ گزشتہ شب سے شروع ہونے والی لوڈشیڈنگ سے مشکلات کاشکار رہا اور ان کی گھریلو وتجارتی زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں بلوچستان میں مزید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور یہاں موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے جس سے قحط سالی کے اثرات کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع خشک سالی کی لپیٹ میں ہے بلکہ اس سال موسم سرما کے دوران بارشیں بھی نہیں ہوئی اس سلسلے میں مختلف علاقوں اور شہروں میں نہ صرف نماز استسقاء کااہتمام کیاگیا بلکہ صدقات بھی کئے گئے بارش کیلئے اجتماعی دعاؤں کا بھی گزشتہ جمعہ کو سلسلہ جاری رہا ۔
ادھر حب اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اٹک اور گردونواح میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا اورسڑکیں تالاب بن گئیں۔سنجاوی میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری سے موسم سرد،پہاڑوں نے سفید چادر اُڑ لی۔سنجاوی اور گرد نواح میں جاری خشک سالی کے باعث متعدد باغات خشک ہو گئے تھے تاہم 2سال بعد موسم سرما کی پہلی برف باری اور بارش ہوئی جسکی وکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
برفباری کے باعث لوگوں کے چہرے کھل اُٹھے ،پہاڑوں نے سفید چادر اُڑ لی۔سب سے زیادہ برف باری وادی چوتیر ،شیرین،پوئی،نشپہ ،وچ ونی،تاند ونی،کاژہ میں ہوئی ہے ۔سنجاوی میں جاری خشک سردی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔دکی کے مختلف علاقوں سب ڈویژن لونی کے علاقے مرجانزئی, علاقہ ہوسڑی اور چمالنگ میں موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش ہوئی بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی برفباری و بارش
وقتِ اشاعت : January 13 – 2019