لورالائی: کیسکو چیف بلو چستان عطاء اللہ بھٹہ نے لورالائی میں کھلی کچہری سے خطاب اور شہر میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کی اس موقع پر اے سی کیسکو غلام محمد کاکڑ ایکسئین امان اللہ خان موسٰی خیل ،ایس ڈی او سردار عبد الرحیم کبزئی ،انجمن تاجران بلوچستان کے نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑو دیگر آفیسران و اہلکاران بھی انکے ہمراہ تھے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ،وزیر توانائی عمر ایوب خان، وفاقی سیکرٹر ی عرفان علی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں فسٹ ٹائم لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بجلی کے صارفین اگر بروقت بجلی بلز کی ادائیگی مقررہ وقت پر کردیں تو ان اضلاع کو لوڈ شیڈنگ سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائیگی اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ملک میں کسی بھی شہر کو حاصل نہیں ہے یہ ٓاپکی خوش قسمتی ہے کہ وفاق نے آپکے شہروں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک بہترین فیصلہ کیا واجبات کی ادائیگی نہیں ہوگی تو واپڈا آئی پی پیپز کو ادائیگی کس طرح کریگی ہم نے لورالائی شہر کے چار فیڈرز کو کنڈا مافیا سے نجات دلانے کیلئے پندرہ روزہ خصوصی مہم چلائینگے ۔
اسکے باوجود بھی اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو پھر قانونی کاروائی کا آغاز ہو گا جن محلوں اور شہر کے دکانداروں کے پاس میٹرز نہیں ہیں انھیں ہم مفت میٹرز لگا کر دینگے اور کسی بھی میٹر کے فالٹ یا دیگر مسئلے کو بھی فوری حل کرینگے مذکورہ سہولت فی الحال شہر کیلئے ہے بعد اسے رورل تک بھی دینگے لورالائی میں ہمارے واجبات کروڑوں روپے ہے ہمارے ریکوری مہم میں تاجرز عوام میڈیا سمیت ہر طبقہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں تو ہم بھی دن رات آپکی خدمت جاری رکھیں گے ۔
چاروں فیڈرز پر لائن سپرینڈنٹس کی نگرانی میں یہ کام انشا ء اللہ تکمیل کو پہنچا ئینگے جس میں عوام کا بھی تعاون درکار ہے کھلی کچہری میں عوام نے نے اپنے اپنے مسائل بیان کئیے جنکو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئیے گئے
عوام بل دے تو لورالائی ، قلعہ سیف اللہ کو 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی، کیسکو چیف
وقتِ اشاعت : January 13 – 2019