|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2019

اسلام آباد:  بی این پی مینگل اور حکومت کے درمیان دوریاں پیدا ہونے لگیں بی این پی کے رہنماؤں نے اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کر کے علیحدگی کا اشارہ دیدیا۔ آغا حسن بلوچ کا کا کہنا ہے کہ ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہیں ابھی اپوزیشن میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی مینگل کے رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کر کے حکومت سے علحیدگی کا اشارہ دے دیا ہے اور دوریاں بڑھ گئی ہیں ۔

اپوزیشن اجلاس میں شرکت کر نے والے اغا حسن بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ جو بھی ملکی مفاد میں کام کرے گا اس کا ساتھ دیں گے ہمیں اپوزیشن کی باتیں جمہوریت اور ملک کے مفاد میں لگی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد بنچوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ہم نے ابھی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سینٹ کی نشست پر انتخابات کی وجہ سے نہیں ہیں بلکہ ہمارے مطالبات پر حکومت میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی اور ہمارے 6 مطالبات سے کسی ایک پر بھی ابھی کوئی حکومت نے ایک فی صد بھی عمل نہیں کیا۔