|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2019

کوئٹہ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی سے صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈو وکیٹ نے گزشتہ روز یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وسائل کو عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ 

صوبے کے عوام کو درپیش پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے قلیل اور وسط مدتی منصوبوں کیساتھ ساتھ طویل المدتی منصوبے مرتب کیئے جائیں گے جس سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مدد مل سکے گی ۔ صوبائی وزیر کہا کہ وادی کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر رہی ہے جس پر قابو پانے اور زیر زمین پانی کی سطح میں اضافے کیلئے بروقت اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے