|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2019

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں حکومتی اراکین کی عدم موجودگی پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پکوڑے کھانے کیلئے وزراء موجود ہوتے ہیں لیکن ایوان میں وزراء نہیں آتے جبکہ حکومتی اراکین نے کہا کہ پکوڑے صرف حکومتی اراکین نہیں کھاتے بلکہ اپوزیشن اراکین بھی پکوڑے کھانے میں بھر پور حصہ لیتے ہیں ۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی وزراء کی عدم غیر حاضری پر اپوزیشن رکن یونس عزیز زہری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤ س میں پکوڑے کھانے کیلئے وزراء موجود ہوتے ہیں لیکن جب اجلاس ہوتا ہے تو وزراء نہیں آتے اور رخصت کی درخواستیں ارسال کر دیتے ہیں اگر وہ حکومت نہیں کر سکتے تو حکومت کو اپوزیشن کے حوالے کیا جائے ہم حکومت چلائیں گے ۔

صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ نے کہاکہ حکومتی وزراء حقیقی معنوں میں عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پکوڑے صرف ہم نہیں بلکہ اپوزیشن اراکین وزیر اعلیٰ ہاوس میں پکوڑوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔