کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ ملکی حکمران بلوچستان کی ترقی کے سامنے رکاوٹ ہے بلوچستان میں جہاں غربت کی لکیر 62فیصد 50فیصد بچے ،عورتیں خوراک سے محروم ہے صاف پانی کی رسائی کچھ فیصد ہے ۔
یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں معدنی دولت سے مالامال صوبہ بلوچستان کی دردناک حقیقت ہے بلوچستان حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے عملاً ابھی تک کچھ نہیں کیابلوچستان کی غربت پسماندگی اور معاشی بد حالی میں کوئی فرق نہیں آیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے پاس کوئی وژن نہیں ہے ملک کے 80فیصد عوام غربت کے شکار ہیں بلوچستان میں شرح غربت اور شرح ناخواندگی سب سے زیادہ وفاقی بجٹ میں سیاست نظر آرہا تھا گیس پیٹرول اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 5سے 6فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔
بلوچستان مشہور اپنے معدنیات کے حوالے سے بلوچستان زراعت کے شعبے میں مالا مال ہے مگر پھر بھی باہر سے اشیاء خردونوش خردیتے ہیں بلوچستان حکومت نے جو وعدے کئے تھے مگر وہ عملاً ابھی تک کچھ نہیں کیا بلوچستان کی غربت پسماندگی اور معاشی بد حالی میں کوئی فرق نہیں آیا یہ اس صوبے کا حال ہے ۔
جو معدنی دولت سے مالا مال ہے جہاں غربت کی لکیر 62فیصد 50فیصد بچے ،عورتیں خوراک کی قلت ہے صاف پانی کی رسائی کچھ فیصد یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں معدنی دولت سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے دردناک حقیقت ہے۔
صوبے کی 62فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارہی ہے ، حکمران بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، طاہر بزنجو
وقتِ اشاعت : January 31 – 2019