|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2019

اوستہ محمد : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ آسیہ کو مغربی دباؤ کے نتیجے میں رہا کیا گیا ،اگر حکمرانوں نے ختم نبوت آئین میں ترمیم کی کوشش کی تو یہ خطرناک ہوگا ، موجودہ HVحکومت کوئی معاشی پلان نہیں دے سکی ،کل عدالتی فیصلے کے خلاف کارکن ملک بھر میں احتجاج کرینگے ، جعلی حکمرانوں کے دن گنے جاکے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کی تاریخ ساز ملین مارچ جاری رہینگے ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں یہودی قادیانی لابی کا نیٹورک منظم ہوگیا ہے اسرائیل کو سرکاری سطح پہ کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اسرائیل پاکستان کے اسلامی شناخت کو ختم کرنے کے درپے ہیں ملک کو قادیانیوں اور یہودی ایجنٹوں کے حوالے نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کوئی معاشی پلان نہیں دے سکی ۔

مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں گوگل پہ تو ہے لیکن غریب آخری سسکیاں کے رہا ہے تجاوزات کے نام پہ بااثر افراد سے پیسے لیا جارہا ہے جبکہ غریب لوگوں کی جھونپڑیاں گرائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خارجہ پالیسی دینے میں ناکام ہوچکے ہے کشمیریوں کے لہو کا سودا کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کشمیریوں پہ ظلم وستم مزید تیز کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو جمعیت کے کارکن سڑکوں پہ نکل کر عدالتی فیصلے کے خلاف اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں انہوں نے کہا کہ اب دمادم مست قلندر ہوگا جعلی حکمرانوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتیں یاد رکھیں کہ یہ لوگ اس اہل نہیں انکا ایجنڈہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنا ہے یہ امریکہ اور یہودیوں کے آلہ کار ہے۔