پنجگور+ ڈیرہ بگٹی(نامہ نگاران)پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں قبائلی رہنما کی گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں فصیل نصیر نامی شخص کے گھر پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے شدید فائرنگ کردی فائرنگ دونوں طرف ہوئی فائرنگ کا سلسلہ پندرہ منٹ تک جاری رہا گھروالوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے فصیل نصیر نامی شخص کے مسلح کاندوں نے گاڑیوں میں آکر دکانوں پر بلاجواز فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مواچ بازار میں متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے قریبی گھروں میں داخل ہوگئے علاقے میں فائرنگ کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا دریں اثناء بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء کی گاڑی بال بال بچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔