واشنگٹن : امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ممکنہ دہشتگرد حملوں کے پیش نظر امریکی شہری ملک کے سفر پر نظرثانی کریں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خصوصی طورپر بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے سفر سے گریز کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ پاکستان میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور وہ ٹرانسپورٹیشن حب ، مارکیٹوں ، فوجی تنصیبات ، ایئرپورٹس ، یونیورسٹیوں اور سیاحتی مقامات کو حملوں کا ہدف بنا سکتے ہیں ۔