|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2019

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد بلوچستان کے چار اضلاع شدید متاثر ہوئے اب تک بارشوں سے 450خاندان متاثر ہوئے اوتھل میں 70لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے 66کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ تین کی لاشیں نکال لی گئی تمام 450خاندانوں کے لئے 25 ٹرکو پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عمران زرکون نے کہا کہ حالیہ بارشو ں کے باعث بلوچستان کے 4 اضلاع شدید متاثرہوئے ہیں جن میں لسبیلہ،تربت،پنجگور اور آواران زیادہ متاثر ہوئے ہیں آواران سے ہمارامواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جو اب بحال ہو گیا ہے اوتھل میں 70 لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے 66 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے 3کی لاشیں نکال لی ہے اب تک بارشوں سے 450 خاندان متاثر ہوئے ہیں تمام 450خاندانوں کے لئے 25 ٹرکو پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے ہمارے پاس 10 ہزار خاندانوں کے لئے امدادی سامان اور خوراک موجود ہیں انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا ۔