|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2019

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پرامن بلوچستان پالیسی کیلئے فنڈز 200 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔

منگل کو ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ ا سد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پرامن بلوچستان پالیسی کیلئے فنڈز 200 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ۔ای سی سی نے وزیراعظم پیکج کے تحت وزارت پیٹرولیم کے فوت ہوجانیوالے ملازمین کے خاندانوں کی گرانٹ منظور کرلی۔ 

ملازمین کے خاندانوں کو ادائیگیوں کیلئے 4 کروڑ 64 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور کی گئی ، اجلاس کے دور ان ای سی سی نے وزارت نجکاری کو 11.441ملین روپے کی سپیلیمینٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔