|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2019

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ جمعیت علمائے اسلام کے ایم این اے عالیہ کامران نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں فیڈرل کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے دیگر صوبوں میں فیڈرل کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تو بلوچستان میں اس سے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے ۔

بلوچستان کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے احساس محرومی میں اضافہ ہوا قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے متعلق تجویز مثبت ہیں ۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران کے جو خدشات و تحفظات ہیں ان کو دور کرنے اور فیڈرل کورٹ کمپلیکس کے قیام کیلئے اقدامات کروائے جائیں گے محکمہ قانون و انصاف کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے رابطے کیا ہے اور رواں سال کی پی ایس ڈی پی میں فیڈرل کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔