|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2019

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کا خاتمہ خوش آئند اقدام ہے سناڑی زہری اور مینگل قبائل کے درمیان ہونے والے تصفیہ کے درمیان ہونے والی کوششیں نیک شگون ہے اورتمام تر درینہ تنازعات کا حل جرگوں کے ذریعے کئے جائیں ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دو قبائل سناڑی زہری اور مینگل قبائل کے درمیان جنگ بندی اور تصفیہ کے حل کے لئے جرگہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں جس کی ہم بھر پور حمایت کریں گے اور توقع ہے کہ قبائلی جرگہ کے ذریعے جو تنازعہ کافی عرصہ سے حل طلب تھا اور اس میں کافی انسانی جانوں کوضیاع ہوا اور اس تنازع کو قبائلی جرگہ کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنا خوش آئند بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اگر پشتون اور بلوچ اقوام تمام تر تنازعات کو قبائلی جرگہ کے ذریعے حل کریں تو 80فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں جس صوبے میں پائیدار امن کے لئے کافی مثبت رہے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام قبائلی تنازعات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے تا کہ ان تنازعات کی وجہ سے جو انسانی جانوں کا ضیاع ہو اہے اس کی مستقبل میں روک تھام ہو۔