|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2019

کوئٹہ:  بلوچستان لیویز فورس نے میں مزید 8 نئے ونگز کی قیام کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے لیویز فورس کو دیگر قانون نافز کرنے والے اداروں کے برابر لانے کیلئے لیویز فورس میں مزید 8 نئے ونگز کی منظوری دے دی ہے ۔

ان نئے ونگز میں آپریشنل ونگ ، انٹیلی جنس ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ ، کوئیک رسپونس فورس ، کاؤنٹر ٹریریزم ونگ ، بم ڈسپوزل سکواڈ ، ٹیلی کمیونیکیشن و آئی ٹی ونگ ، سی پیک اور سماجی اقتصادی ترقی ونگ شامل ہیں سیکرٹری داخلہ بلوچستان حیدر علی شکوہ نے تمام ونگز کے قیام کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔