کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میاں غنڈی میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کے حملے پست نہیں کئے جاسکتے ،جام کمال
وقتِ اشاعت : March 12 – 2019