کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر(ر)بشیر احمدکی سربراہی میں منگل کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے کوئٹہ شہر اور اس کے گردونواح میں قائم کوکنگ آئل ملز فلور مل نمکو فیکٹری اور چکن فیڈ فیکٹری کا معائنہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات اور پروڈکشن کے معیار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر فیکٹریز اور ملز میں اشیاء بنانے والے یونٹس میں صفائی ستھرائی کے غیرتسلی بخش نظام اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال کا نوٹس لیتے متعلقہ مالکان اور عملے کو وارننگ دی گئی کہ وہ پروڈکشن یونٹس میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی اشیاء تیار کی جائیں۔
ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فوڈ اتھارٹی معائنہ ٹیم کا شہر کا دورہ مختلف اشیاء کا معائنہ کیا
وقتِ اشاعت : March 13 – 2019