سونمیانی وندر : ٹرالر مافیا کے خلاف فشریز لسبیلہ کا کریک ڈاون ممنوعہ جال سے مچھلیاں شکار کرنے کے الزام میں القادر جمیل مصطفے نامی ٹرالر کو حراست میں لیکر دو ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مشیر فشریز حاجی اکبر آسکانی ڈاہریکٹر جنرل فشریز بلوچستان محمد ابراہیم بلوچ ڈاہریکٹرفشریز بلوچستان قاضی محمد اکبر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈاہریکٹر فشریز نوردین خراسانی نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کی حدود میں ممنوعہ جالوں سے ماہی گیری کرنیوالے سندھ کے ماہی گیری کے ٹرالرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے
گڈانی کے علاقے میں بلوچستان کے ممنوعہ سمندری حدود میں ممنوعہ جال سے ماہی گیری میں معروف سندھ سے تعلق رکھنے والے ٹرالر القادری جمال مصطفے بی 13448کو بلوچستان کے ممنوعہ سمندری حدود میں مچھلیاں اور جھینگے شکارکرنے کے الزام مپں تحویل میں لیکر ٹرالر کے ناخدا محمدیوسف ڈرائیور محمد ابراہیم کو حراست میں لیکر ان کے خلاف بلوچستان مہرین فشریز ایکٹ 3/9کے تحت مقدمہ درج کرلیااسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نوردین خراسانی نے اپنی سربراہی میں سمندر میں پیٹرولینگ کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جس میں فشریز انسپیکٹر طارق حمید بلوچ اور فشریز انسپیکٹر عمران بلوچ اور ان کی ٹیم شامل تھی۔
گڈانی،ممنوعہ جال سے مچھلیاں شکار کرنے والے دوماہی گیر گرفتار
وقتِ اشاعت : March 14 – 2019