خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حلقہ رخشان ڈویژن حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ روڑ،کالجز اور دیگر اسکیمیں کسی فرد کے نہیں بلکہ اجتماعی ہوا کرتے ہیں یک مچ ٹو خاران روڑ کے پہلے سیکشن کا کام ناقص اور غیر معیاری ہے اجتماعی ترقی کے لیئے اسلام آباد میں منتیں کرتے ہیں جبکہ گراونڈ پر فنڈز کا استعمال درست نہیں ہو رہا ہے ۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی بی این پی کی جہدوجہد کا ثمر ہے بی این پی نے وفاق و مرکز میں وزارتوں کو ٹھوکر مار کر مسنگ پرسن کے ایشو کو سرفہرست رکھا ہے جسکے باعث بلوچستان کے کئی سالوں سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہو رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار دورہ یک مچ ٹو خاران روڑ کے کام کا معائنہ کیا گزشتہ دنوں بازیاب ہونے والے اسلم شوہاز،اسرار بادینی کے گھر جا کر مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی رکن قومی اسمبلی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی کو یک مچ ٹو روڑ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر موسی بلوچ نے بریفنگ دی ۔
اس موقع پر پارٹی رہنما میر محمد جمعہ کبدانی،سردار عبدالخالق نوتیزئی،ندیم بلوچ ،حمید بلوچ اصغر ملنگزئی،شبیر بادینی،نصرت اللہ مینگل،عرفان بلوچ،واجد بلوچ،رحمت اللہ یلانزئی،شبیر عثمانی،صدام بلوچ،خلیل جلالزئی،طارق غفار و دیگر بھی موجود تھے ۔
حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ستر سے زاہد بڑے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کو زیر التواء سے نکال کر انکے لیئے وفاقی پلاننگ کمیشن سے فنڈز ریلیز کروائے جن میں یک مچ ٹو خاران روڑ اور گروک ڈیم سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع کے منصوبے شامل ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کے اجتماعی حقوق کے حصول کے لیئے کوشان ہے اور قومی اسمبلی سمیت دیگر فورم پر بلوچستان کی آواز بنکر آگے بڑھ رہی ہے انھوں نے کہا کہ یک مچ روڑ کے تعمیراتی کام کا ایک بڑا حصہ غیر معیاری ہے اور روڑ اکیسوی صدی کی نہیں بلکہ آج سے بیس سال پہلے کے تعمیرکردہ ظاہر ہو رہی ہے ۔
حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی بی این پی کی جہدوجہد کا نتیجہ ہے جو لوگ مسنگ پرسن کی بازیابی کی کریڈٹ کی چکر میں اپنی شہرت کروانے میں مصروف ہے وہ گزشتہ حکومتوں میں شراکت دار رہے ۔
انھوں نے اپنے پانچ سالوں میں کیوں لوگوں کو بازیاب نہیں کروائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے خاران شہر کے کلان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے معصوم بچوں کے والد حافظ حاتم کے گھر جا کر تعزیت کی اور والد کی مالی معاونت بھی کی
لاپتہ افراد کی بازیابی پارٹی جدوجہد کانتیجہ ہے، ہاشم نوتیزئی
وقتِ اشاعت : March 17 – 2019