تربت : وفاقی وزیر دفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال کی کاوشوں سے مکران کی تاریخی قدیمی قلعہ ’’میری قلات ‘‘کومحفوظ بنانے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے میری قلات کا دورہ کیا جس میں آرکیٹکٹ عثمان مغنی اور ماہر آثار قدیمہ جمیل بلوچ شامل تھے ۔
ٹیم نے میری قلات اور یونیورسٹی کے اندر آثار قدیمہ کا معائنہ کیا،اس موقع پر معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر شبیر رند،ڈاکٹر گل حسن،ایچ ای سی کے شاہ صاحب،ٹھیکیدار ظریف رند بھی ہمراہ تھے، واضح رہے کہ میری قلات مکران میں تاریخی اہمیت کاحامل قلعہ ہے جس کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے تاہم عدم توجہی کے باعث مکران کایہ تاریخی ورثہ منہدم ہوچکا ہے ۔
اس تاریخی قلعہ کومحفوظ بنانے کیلئے حکومتی سطح پر موثراقدامات ناگزیرہیں ، کیچ کے سماجی حلقوں نے میڈم زبیدہ جلال کی جانب سے قلعہ کومحفوظ بنانے پر خصوصی دلچسپی لینے پران کا شکریہ اداکیا۔
تربت، قدیم تاریخی قلعہ ’’میری قلات‘‘کومحفوظ بنانے کیلئے ماہرین کی ٹیم کادورہ
وقتِ اشاعت : March 17 – 2019