|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2019

اسلام آباد+کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے موجودہ حکومت کشمیر کاز کو بھول چکی ہے کشمیریوں کیساتھ ظلم وبربریت پہ اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا جو ایک عرصہ سے موقف رہا ہے موجودہ حکمرانوں میں اسے اجاگر کرنے اور سمجھنے کی بھی صلاحیت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان”آزادی کشمیر کا ابھرتا سورج سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیریوں پہ ظلم وستم مزید تیز کردیا گیا ہے بھارت جنگی جنون میں مبتلاء4 ہوچکا ہے اور مودی سرکار اپنا الیکشن جیتنے کیلئے خطے کے امن کو داو پہ لگانا چاہتا ہے پاکستانی افواج پاکستان کی بہترین فوج ہے انہوں نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پہ جاری ظلم وستم پہ انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے جبکہ بھارت عرصہ دراز سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہمیں سوچنی چائیے کہ ہم کہاں کھڑے ہے ہماری خارجہ پالیسی کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت پڑوسی ممالک کیساتھ اپنے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر بنارہا ہے جبکہ ہم سفارتی طور پہ تنہا ہے۔