|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2019

کوئٹہ: چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی 21 مارچ کو نواب محمد خان شاہوانی کی دستار بندی کرینگے ۔

ترجمان سراوان ہاؤس کے مطابق چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی بروز جمعرات 21 مارچ کو شام 4 بجے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں شاہوانی قبیلہ کے سربراہ سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی کی بلوچی رسم ورواج کے مطابق اپنے دست مبارک سے دستار بندی کرینگے ۔ دستار بندی کی تقریب میں قبائلی سربراہاں عمائدین ،علماء کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے ۔