|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2019

کو ئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا خلفشار اور افراتفری پھیلانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکام ہوں گے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جہاں امن ہوگا وہاں کے لوگ ترقی اور تعلیم سے آراستہ ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میںآئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ کا فورسز کی حوصلہ افزائی کیلئے فارورڈ چیک پوسٹوں پر جوانوں سے ملاقات اور دورے کے دوران قبائلی عمائدین‘ سول انتظامیہ ‘ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور ریلوے حکام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن آیا ہے اس میں صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ قبائلی عمائدین اور عوام کی بھی اہم کردار رہا ہے اور مستقبل میں بھی عوام یہ اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور ہمیشہ وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں اور کچھ دشمن عناصر قوتیں بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں جن کے عزائم کو ہم ناکام بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا خلفشار اور افراتفری پھیلانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکام ہوں گے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جہاں امن ہوگا وہاں کے لوگ ترقی اور تعلیم سے آراستہ ہوں گے۔