خضدار : وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ خضدار میں عوام کو علاج و معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں ، خضدار سٹی میں چار بی ایچ یوز قائم کیے جائیں گے۔
ڈائلاسز کی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا ، لیبارٹریز کے سامان میں سول ہسپتال کو فراہم کیے جائیں گے، ایمبولینسز کی فراہمی ، ادویات کے کوٹے میں اضافہ کیا جائیگا ،سول ہسپتال خضدا رمیں اسٹاف کی کمی دور کی جا ئے گی گے ،او رمذید تجربہ کار ڈاکٹرز سہولت ہسپتال خضدار میں تعینات کیے جائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال خضدار میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر عبدالواحد زہری ، ایم ایس ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری ، جنرل سیکریٹری عبدالرشید غلامانی سمیت دیگر موجود تھے۔
ایم ایس نے سول ہسپتال خضدار کے بنیادی مسائل کے بارے میں انہیں بریفنگ دی، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمانہ طور پر ٹریننگ کرنے والے ڈائلائسز ٹیکسیشن کی پروموشن ، ای سی جی ٹیکنیشن کی پوسٹ کی خضدار میں تعیناتی، ، سیٹی اسکین ٹیکنیشن اوراس کی پوسٹ بھی خضدار کو فراہم کی جائے ،انستیز یا ٹیکنیشن خضدار کی پوسٹ نہیں ہے ، ایم آر آئی ٹیکنیشن کی پوسٹ بھی خضدار میں نہیں ہے۔
آرتھوپیٹک سرجن ، ای این ٹی سرجن ریڈیالوجیسٹ ، پیتھا لوجسٹ سمیت دیگر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی دور کی جائے۔آغا شکیل احمددرانی پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے تجاویز کو سراہا اور کہاکہ ان تجاویز کی روشنی میں خضدار ہسپتال کے مسائل دور کی جائیں گی اور عوام کو مذید بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ جتنے بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اور جتنی مشینری ہے ان کی کمی دور کی جائے گی ، اور سول ہسپتال خضدار میں خالی پوسٹوں پر بھرتی کرنے اور ڈاکٹرز کی کمی دور کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ روزِ اوّل سے میر ی کوشش رہی ہے کہ یہاں عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جائے سول ہسپتال میں انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اس حوالے سے میری ضرور کوشش رہے گی کہ خضدار میں ہسپتال کے مسائل کو کم کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ خضدار میں ادویات کی کمی دور کی جائے گی ہسپتال میں ادویات کے کوٹے میں اضافہ کیا جائیگا تاکہ مریضوں کو مفت ادویات مل سکیں۔ آغا شکیل احمددرانی پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے تجاویز کو سراہا اور کہاکہ ان تجاویز کی روشنی میں خضدار ہسپتال کے مسائل دور کی جائیں گی اور عوام کو مذید بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
خضدار سٹی میں4 بی ایچ یوز قائم کئے جائیں گے ،آغا شکیل درانی
وقتِ اشاعت : March 25 – 2019