|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2019

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پارلیمنٹ میں موثر قانون سازی کے ذریعے اپنے پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق دلایا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں بی این پی کے رہنما سینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالیدینی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں موثر قانون سازی کے ذریعے اپنے پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق دلایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔