خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچ سرزمین کا اصل مالک بلوچ عوام ہے نیشنل پارٹی روز اول سے بلوچ عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے نیشنل پارٹی کے ورکرزتمام حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے بلوچ قوم بلوچستان کے عوام اور ساحل وسائل کیلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں رہے ہیں ۔
اسی لئے نیشنل پارٹی کے جدوجہد سے خائف حلقے 2018ء کے الیکشن میں نیشنل پارٹی کو ناکام بنادیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کا میاب یاناکام ہے اس کا فیصلہ بلوچستان کے عوام کریں گے لیکن یہ بلوچ عوام کی بدقسمتی ہے کہ سابقہ صوبائی حکومت کے تمام اسکیمات پر پابندی عائد کرکے عوام کو ترقی کے ثمرات سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہ ہے ۔
اور اب شنید میں یہ ہے کہ پی ایس دیُ ی کے اربوں روپے لیپس ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ اگر واقعی بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز لیپس ہوئے تو یہ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو گی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تبدیلی کی باتیں نورا کشتی ہے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر دونوں ایک دوسر ے کو سوئے آنکھیں دکھانے کے اور کچھ نہیں کریں گے ۔
ہمارے خیال میں ایسا کوئی حالا ت نظر نہیں آرہے ہیں کہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کو تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بلوچ قوم اور بلوچستان کی سر زمین کی ترقی و خشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔
بلوچ سرزمین کا اصل مالک بلو چ عوام ہے،طاہر بزنجو
وقتِ اشاعت : March 31 – 2019