|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2019

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل کی زیر صدارت مشترکہ پالیمانی گروپ کا اجلاس مختلف امور پر تبادلہ خیال اراکین کا وزیراعلیٰ پر اعتماد کااظہار ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ جام کمال خان کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبر میں منعقد ہوا ۔

جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنر ل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ،صوبائی وزراء میرعارف عارف محمد حسنی ، ملک نعیم بازئی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،محمد خان لہڑی ،نور محمد دمڑ ،نصیب اللہ مری ،ارکان اسمبلی اصغر اچکزئی ، میر سکندر عمرانی ، بشری رند سمیت دیگر نے شرکت کی ،ا جلاس میں اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کو مختلف امور سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق اور وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا