|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2019

 اسلام آباد: تھر کول سے بجلی پیدا کرنے والے دوسرے پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

 تھر کول سے بجلی پیدا کرنے والے دوسرے پاور پلانٹ نے بھی 330میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے، اور دوسرے پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

ذرائع اینگرو پاور جنریشن کا کہنا ہے کہ 330 میگاواٹ کے دوسرے پلانٹ سے آزمائشی پیداوار جاری ہے، اور پہلے پاور پلانٹ سے بھی 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے، دونوں پلانٹس سے 660 میگاواٹ بجلی کی کمرشل پیداوار جولائی 2019 سے شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ 17 جون 2015 میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے تھرکول کے 1400 میگاواٹ کے 4منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے کے تحت پہلے پاور پلانٹ کو رواں سال 19 مارچ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا تھا اور پہلے پاورپلانٹ سے بھی 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔