|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2019

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی ہسپتالوں میں طویل ہڑتال کو غیر مناسب و غیر مہذب عمل قرار دیا۔کیونکہ مقدس پیشہ اس طرع کی بے مقصد عمل کا متعمل نہیں ہوسکتا ۔ہڑتال نے علاج معالجہ کے سلسلے میں روکاٹ ڈالی جو کہ عوامی مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر مذکورہ ڈاکٹر کے ساتھ غلط عمل ہوا ہے تو قانون موجود ہے اس کے مطابق کاروائی کیا جا تا تاکہ انصاف کے تقاضے پورا ہوتے۔لیکن بلوچستان میں ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی نء روایت قائم کی ہے۔ہر مسئلے پر احتجاج اور ہڑتال کرکے عوام کو علاج معالجہ سے محروم رکھنا کسی بھی طرع قابل قبول نہیں کروایا جاسکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ شعبہ طب معزز و مقدس اور باوقار ہونے کے ساتھ انتہائی ذمہ دار شعبہ ہے۔ اس کو احسن طریقے سے نبھانا فراہض میں شامل ہے۔اور اس لئے معاشرے نے ڈاکٹر حضرات کو مسحیا کا عظیم درجہ بھی عنایت فرمایا۔اس لئے مسحیا طبقہ کو بھی عظیم رتبہ کا مان رکھتے ہوئے اپنی فرض کو نبھانا چاہیے۔