|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2019

 اسلام آباد: حکومت نے ایف بی آر میں کرپشن و بدعنوانیوں کے خاتمہ اور افسران کے احتساب کیلئے ادارہ قائم کردیا ہے۔

حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور اس کے ماتحت اداروں کے کرپٹ و بدعنوان افسروں و اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایف بی آر نے کرپشن و بدعنوانیوں کے خاتمہ اور افسران کے احتساب کیلئے ادارہ قائم کردیا ہے۔

کرپشن ملوث ایف بی آر اور ماتحت اداروں کے افسروں و اہلکاروں کے  خلاف شکایات کیلئے خصوصی انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔