کوئٹہ ; کوئٹہ سیف سٹی منصوبے پر عملی طورپر کام شروع ، اےئر پورٹ روڈ پر فائبر آپٹک کیبل بچھانی شروع کردی گئی ۔
منصوبہ 2020تک مکمل ہوگا، باخبر ذرائع نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ کوئٹہ شہر کو دہشتگردی سے محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں سیکیور کمیونیکیشن سنگا پور نے منصوبے کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے کر حکومت بلوچستان کو جمع کروادیا ہے جبکہ منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز ائیر پورٹ روڈ کو ئٹہ سے فائبر آپٹک بچھانے سے شروع ہو چکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2020تک مکمل کر لیاجائے گا، سیف سٹی منصوبہ 2013میں اس وقت کی حکومت نے دہشتگردی کی روک تھام کے لئے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت شہر کے 261مقامات اور 6داخلی و خارجی راستوں پر 1440کیمرے نصب کیے جانے تھے ۔
ماضی میں منصوبے کے لئے 1740ملین اور 1200ملین روپے بھی مختلف بجٹ میں مختص کئے گئے تھے تاہم ناگزیز وجو ہات کی بناء پر یہ منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ۔
کوئٹہ سیف سٹی منصوبے پر عملی طورپر کام شروع
وقتِ اشاعت : April 16 – 2019