|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2019

کوئٹہ: اورماڑہ میں14 مسافروں کے قتل کا مقدمہ تین روز بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمہ لیویز تھانہ گوادر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ،واقع کی تفتیش انسداد دہشت گردی فورس بلوچستان کرے گئی ، محکمہ داخلہ کے مطابق مکران کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ کی کوسٹل ہائی وے پر جمعرات کی صبح نامعلوم دہشت گردوں نے بسوں سے اتار کرچودہ مسافروں کو شہید کردیا تھا۔

فائرنگ کے اس واقعہ کا مقدمہ تین روز کے بعد لیویز تھانہ گوادر میں تحصیلدار اورماڑہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے مقدمہ میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں ،محکمہ داخلہ کے مطابق لیویز تھانے گوادر میں مقدمہ کے اندراج کے بعد اس کی تفتیش سی ٹی ڈی بلوچستان کے سپرد کردی گئی ہے ۔