|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2019

حب: درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین کی گاڑی ویراب ندی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 28 شدید زخمی ہوگئے زخمیوں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفیصلات کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین زیارت کے بعد واپس جارہے تھے ویراب کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 28 زائرین زخمی ہوگئے زخمیوں کو لیویز اور ایدھی کے ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں آصف علی، عاشق علی، تسلیم، ناہید، میراج، نسرین، شفیرحسین، حسن علی، مسودا، ثناء، محسن، مقیسولا بی بی، عاقب، ثاقب علی، محمد علی، محمد شہزاد، شہزاد عباس، جمیل گلناز بیگم شکیلہ، علی رضا، نعم بی بی حسیب شامل ہیں۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زائرین کا تعلق پنجاب سے ہے۔